کابل

وزیر خارجہ سے یوناما کی سربراہ کی ملاقات

وزیر خارجہ سے یوناما کی سربراہ کی ملاقات

 

کابل( الامارہ ) وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے یوناما کی سربراہ روزو اتنبایوا نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ افغانستان کے حوالے سے منعقدہ اجلاسوں کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ دوحہ اجلاس کا ہم نے باریک بینی جائزہ لیا جس کا کوئی خاص نتیجہ نکلتا نظر نہیں آرہا تھا۔
ملاقات میں یوناما کی سربراہ نے کہا کہ اگر متعلقہ ممالک راضی ہوں تو اقوام متحدہ اور امارت اسلامیہ کے درمیان بہتر افہام و تفہیم قائم کرنے کے لیے دوحہ میں مزید اجلاسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
ان ممکنہ اجلاسوں کے حوالے سے امارت اسلامیہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی یہی چاہتے ہیں کہ افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے کے تقرر میں ایسا اقدام نہیں ہونا چاہیے جو افغانستان کے ساتھ مسائل کو پیچیدہ بنائے۔