کابل

وزیر خارجہ نے ایرانی عدلیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور وفد سے ملاقات کی

وزیر خارجہ نے ایرانی عدلیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور وفد سے ملاقات کی

 

کابل( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ایرانی عدلیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر غریب آبادی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مولوی امیر خان متقی نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے مسائل، قیدیوں کی حوالگی کے معاہدے پر عملدرآمد، سزائے موت پانے والے افغانوں کے لیے متبادل طریقہ کار افغان پناہ گزینوں سے متعلق قانونی اور جرائم کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر تفصیلی گفتگو کی۔

مولوی امیر خان متقی نے ایران میں افغان قیدیوں کی صورت حال کا جائزہ لینے اور ایران میں افغان قیدیوں کے مسائل تک رسائی کے لیے سیاسی اور سفارتی وفود کو قیدیوں سے ملاقات کی راہ ہموار ہونی چاہیے۔

بعد ازاں ایرانی وفد کے سربراہ ڈاکٹر غریب آبادی نے افغانستان میں سیکورٹی صورتحال اور منشیات کے خلاف جنگ کے حوالے سے امارت اسلامیہ کی پالیسی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ امارت اسلامیہ افغانستان منشیات کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہے جس کی وجہ سے ایران میں ماضی کے مقابلے منشیات کی سمگلنگ میں کمی آئی ہے جو کہ ایک مثبت قدم ہے۔

انہوں نے ایران میں افغانوں پر تشدد کے بارے میں کہا کہ ان کا اس حوالے سے موقف انتہائی سنجیدہ ہے اور مستقبل میں ضروری ہم آہنگی اور معلومات کے تبادلے کی مدد سے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر غریب آبادی نے عدالتی شعبوں میں امارت اسلامیہ افغانستان کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے وعدے کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات ان دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ ہے جس کے لیے گزشتہ سال اسی مقصد کے لیے امارت اسلامیہ کے ایک وفد نے تہران کا دورہ کیا تھا۔