کابل

وزیر داخلہ سے افغانستان میں یوناما کے نئے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ملاقات

وزیر داخلہ سے افغانستان میں یوناما کے نئے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ملاقات

 

کابل(بی این اے) افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی اور ترقیاتی امور کی سربراہ اور یوناما کے نائب سربراہ اندریکا رتواتی نے وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی۔
وزارت داخلہ کی طرف سے آج جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں وزیر داخلہ نے اندریکا کو ان کا نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور یوناما کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈینیئل اینڈریس کا معاملات کے بہتر انتظام پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں قن کے لیے کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
اندریکا نے افغانستان میں موجود امن پر اطمینان کا اظہار کیا اور وعدہ کیا کہ وہ انسانی امداد کے میدان میں اپنے مشن کو احسن طریقے سے انجام دینے کی کوشش کریں گے۔
اس ملاقات میں ملک واپس آنے والے مہاجرین کی امداد کے طریقہ کار اور ان کی باسہولت آبادکاری پر بھی بات چیت کی گئی۔
خلیفہ سراج الدین حقانی نے مہاجرین کے امور میں اندریکا کے طویل مدتی مشن اور تجربے کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے کام میں بہتری آئے گی۔