کابل

وزیر داخلہ سے کابل میں آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

وزیر داخلہ سے کابل میں آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

 

کابل( بی این اے ) وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی سے کابل میں آذربائیجان کے سفیر الہام محمدوف نے تعارفی ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر داخلہ نے کابل میں آذربائیجان کا سفارت خانہ کھلنے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ افغانستان اور آذربائیجان کے تعلقات مذہبی، سیاسی اور ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں۔
اسی دوران آذربائیجان کے سفیر الہام محمدوف نے کابل میں آذربائیجان کے سفارتخانے کے افتتاح کو دونوں ممالک کے درمیان ایک تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی مذہبی اور ثقافتی شعبوں میں بہت سی قدریں مشترک ہیں۔
انہوں نے افغانستان کی سیکیورٹی میں افغان حکومت کی کارکردگی کو سراہا اور منشیات کے خاتمے سمیت دیگر شعبوں میں امارت اسلامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔