کابل

وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ روزا اوتونبایوا کی ملاقات۔

وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ روزا اوتونبایوا کی ملاقات۔

کابل(بی این اے )
وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک مولوی عطاء اللہ عمری سے آج انہوں نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ روزا اوتونبایوا اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر رچارڈ ٹرانچارڈ نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں زراعت کی قدر، کسانوں اور کھیتی باڑی کرنے والوں کی معاشی سطح کو بلند کرنے، صحت مند اور اعلیٰ معیاری خوراکی اشیاء کی فراہمی، زرعی بیجوں کی تقسیم میں اضافہ اور لائیو سٹاک مصنوعات پر بات چیت کی گئی۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کی نمائندہ روزا اوتونبایوا نے افغانستان کے کسانوں کے ساتھ تعاون کے لیے مختلف ممالک اور تنظیموں کی تیاری کے بارے میں آگاہ کیا،اور کہا کہ اقوام متحدہ امارت اسلامیہ افغانستان کے منشیات کی کاشت اور کام کو روکنے کے لیے انتہائی موثر اقدام کو سراہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: “ہم یہ پیغام لے کر آئے ہیں کہ آپ ہمیں منشیات کی کاشت کے لیے تجویز اور متبادل منصوبے بتائیں جن پر کام کیا جائے ، اور کئی ممالک اس شعبے میں تعاون کے لیے تیار ہیں، نیز اس شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں کام کرنا اور ورکنگ گروپ بنانا چاہیے۔
انہوں نے منشیات کی کاشت، اور اس کے اسمگلنگ کے خلاف امارت اسلامیہ کی جدوجہد کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر مولوی عطاء اللہ عمری نے اداروں اور اقوام متحدہ کے پارٹنر دفاتر کی سرگرمیوں کو سراہا اور لائیو سٹاک، زراعت، زمین، باغبانی، آبپاشی اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں افغانوں کی بنیادی ضروریات کے بارے میں بات کی اور کہا کہ آپ زرعی بیجوں کی تقسیم، پانی کے انتظام، آبپاشی کی نہروں کی تعمیر، جنگلات اور قدرتی وسائل کے انتظام، قیمتی پودوں کے فروغ، ڈیری پروسیسنگ پلانٹس کی تعمیر، زمین کے انتظام میں تعاون کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عطیہ دینے والے ممالک اور اقوام متحدہ افغان خواتین کے لیے مناسب فنڈز مختص کر سکتے ہیں، کیونکہ 50 فیصد زراعت اور لائیوسٹاک کا کام خواتین کرتی ہیں۔