کابل

وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کی افغانستان میں اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے سربراہ سے ملاقات

وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کی افغانستان میں اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے سربراہ سے ملاقات

 

کابل ( بی این اے ) وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک مولوی عطاء اللہ عمری سے افغانستان میں اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر رچرڈ ٹرانچارڈ اور اس تنظیم کے ایڈ موبلائزیشن کے ڈائریکٹر الیگزینڈر جانز نے کابل میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں زراعت کے فروغ، جنگلات کے تحفظ، قدرتی وسائل، بیجوں کی تقسیم، جنگلات پر تجارت، زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور زرعی و لائیو سٹاک مصنوعات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
مولوی عطاء اللہ عمری نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کا موجودہ حالات میں کسانوں کی مدد پر شکریہ ادا کیا اور مزید کہا: افغانستان میں ماضی میں زراعت کے مختلف شعبوں (سبزیوں، پھلوں، لائیوسٹاک، کولڈ رومز کی تعمیر اور جانوروں کی افزائش نسل) میں کوئی مفید کام نہیں ہوا،، ہم نے ایسے منصوبے بنائے ہیں جن پر عمل درآمد کر کے ہم اس ملک کے مردوں اور عورتوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں، لیکن ہمارے پاس وسائل محدود ہیں اور ضروری ہے کہ بین الاقوامی امدادی ممالک اور تنظیمیں ان شعبوں میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
مولوی عطاء اللہ عمری نے کہا کہ اگلے سال کے لیے ہمارا منصوبہ افغانستان کے دیہاتوں اور قصبوں میں جدید اور معیاری نظام کے تحت زراعت اور لائیوسٹاک کا کام کرنا ہے۔ تاکہ لوگوں بالخصوص خواتین کو گھر کے اندر کام مل سکے۔
دریں اثناء رچرڈ ٹرانچارڈ اور الیگزینڈر جانز نے کہا: “یہ ہمارا انسانی ذمے داری ہے کہ ہم اس ملک کے ضرورت مند کسانوں کے لیے امداد کے حصول کے لیے لابنگ اور سخت محنت کریں۔”
انہوں نے مزید کہا: “افغانستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ہم بلا خوف وخطر دور دراز علاقوں میں سفر اور کام کر سکتے ہیں۔”
اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے حکام نے افغانستان کے کسانوں کے ساتھ مدد کرنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے مختلف ممالک کی دلچسپی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔