کابل

وزیر صحت عامہ ڈاکٹر قلندر عباد سے ترکمانستان کے سفیر خواجہ غوثوف کی ملاقات

وزیر صحت عامہ ڈاکٹر قلندر عباد سے ترکمانستان کے سفیر خواجہ غوثوف کی ملاقات

کابل(الامارہ)
وزیر صحت عامہ ڈاکٹر قلندر عباد سے ترکمانستان کے سفیر خواجہ غوثوف نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں صحت،کاروبار اور صحت کے دیگر موضوعات پر بات چیت اور گفتگو ہوئی۔
وزیر صحت عامہ نے افغانستان کے ساتھ ترکمانستان کے تعاون اور افغان ہیلتھ ورکرز کی تربیت، ادویات اور طبی آلات کی تجارت، مریضوں کو ویزوں کے اجراء اور صحت کے دیگر شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کو سراہتے ہوئے صحت کے دیگر شعبوں میں مزید اس ملک سے مدد کی درخواست کی۔
اس موقع پر ترکمانستان کے سفیر نےافغانستان کے ساتھ تعاون جاری رہنے کا یقین دلایا اورصوبہ بادغیس کے ضلع بالامرغاب میں ایک نئے مرکز صحت کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔