کابل

وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی سے کرغزستان کے سفیر دانیار جول چیف کی ملاقات

وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی سے کرغزستان کے سفیر دانیار جول چیف کی ملاقات

کابل(الامارہ) وزارت صنعت و تجارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی سے کرغزستان کے سفیر دانیار جول چیف نے ملاقات کی۔
وزارت کی پریس ریلیز کے مطابق اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے افغانستان میں کرغزستان چیمبر آف کامرس کے آغاز، کان کنی میں سرمایہ کاری، بجلی کی پیداوار، توانائی کی ترسیل کی کیبلز اور افغانستان میں انٹرنیشنل ٹرک ساز کمپنی کھولنے پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ ایسی حالت میں ہے جبکہ امارت اسلامیہ کی بحالی سے خطے اور دنیا کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ترکمانستان میں افغان ترکمان کی مشترکہ نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں سات ٹن تک افغان مصنوعات فروخت کی گئیں۔ اور کئی دوسرے کنٹریکٹس موصول ہوئے ہیں۔