کابل

وزیر صنعت و تجارت کی ترک سفیر سے ملاقات، قالین کی برآمد پر تبادلہ خیال

وزیر صنعت و تجارت کی ترک سفیر سے ملاقات، قالین کی برآمد پر تبادلہ خیال

 

کابل ( بی این اے ) وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی سے افغانستان میں ترکی کے سفیر جینک اونل نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں ممالک درمیان دوطرفہ تجارت، دونوں ممالک میں نمائشوں کے قیام، افغان تاجروں کو ویزوں کی فراہمی کے سلسلے میں سہولیات کی فراہمی، ترکی میں افغانوں کے لیے قالین کی برآمد کے لیے مستقل مرکز کے قیام اور یورپی ممالک کو افغان قالین کی برآمد پر تبادلہ خیال ہوا۔

نورالدین عزیزی نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کا ذکر کیا اور ترک سرمایہ کاروں کو افغانستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔