کابل

وزیر معدنیات شیخ شہاب الدین دلاور سے فرانسیسی سرمایہ کار کی ملاقات

وزیر معدنیات شیخ شہاب الدین دلاور سے فرانسیسی سرمایہ کار کی ملاقات

کابل(بی این اے )
وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور سے فرانسیسی سرمایہ کار نے ملاقات کی۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں فرانسیسی سرمایہ کار نے افغانستان میں مجموعی سیکیورٹی پر خوشی کا اظہار کیا اور زمرد کی کانوں میں سرمایہ کاری کے علاوہ لیبارٹریز کی تعمیر پر بھی زور دیا۔
اسی طرح، وزیر معدنیات و پیٹرولیم نے کہا ہے: “افغانستان کے پاس معدنی وسائل بہت زیادہ ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں مجموعی طور پر سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے اور ہر کوئی اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔
انہوں نے مذکورہ سرمایہ کار کی افغانستان میں سرمایہ کاری کا بھی خیر مقدم کیا اور اس سلسلے میں ان کے ساتھ ضروری تعاون کا یقین دلایا ۔