کابل

وزیر معدنیات وپیٹرولیم سے ترکی کنسٹرکشن کمپنی “77” کے ڈائریکٹر کی ملاقات

وزیر معدنیات وپیٹرولیم سے ترکی کنسٹرکشن کمپنی “77” کے ڈائریکٹر کی ملاقات

کابل(الامارہ)
وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور سے ترکی کنسٹرکشن 77 کمپنی کے ڈائریکٹر نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق، مذکورہ کمپنی کے چیئرمین نے وزارت کی قیادت سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: فی الحال ہم دیکھ رہے ہیں کہ امارت اسلامیہ کے اقدامات اور سرگرمیاں بہت اچھی ہیں، مختلف شعبوں میں بڑے اور اہم منصوبے جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کمپنی بھی معاہدہ پر دستخط کرنے اور یتیم طاق سیمنٹ پروجیکٹ پر کام شروع کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
اس موقع پر وزیر معدنیات و پیٹرولیم نے بھی یتیم طاق سیمنٹ کنٹریکٹ میں
تعاون کا یقین دلاتے ہوئے، مذکورہ کمپنی سے تجویز پیش کرنے، بہتر سماجی خدمات اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں وعدوں پر عمل درآمد کرنے کو کہا۔