کابل

وزیر معدنیات وپیٹرولیم سے ہرات غوریان آئرن مائن کے ٹھیکیداروں کی ملاقات

وزیر معدنیات وپیٹرولیم سے ہرات غوریان آئرن مائن کے ٹھیکیداروں کی ملاقات

کابل(الامارہ)
وزیر معدنیات وپیٹرولیم شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور سے صوبہ ہرات میں غوریان آئرن کان کے ٹھیکیداروں نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں، غوریان آئرن مائن کے ٹھیکیداروں نے مشینری، ایکسپلوریشن، سیکورٹی اور دیگر شعبوں میں اپنی تجاویز اور مطالبات وزارت کی قیادت کے ساتھ شیئر کیے۔
وزیر معدنیات و پیٹرولیم نے بھی ان کی تجاویز اور مطالبات سننے کے بعد ملک میں مذکورہ آئرن مائن کھولنے کا فیصلہ کیا اور آئرن مائن کو ملک کی معاشی ترقی میں اہم قرار دیتے ہوئے ایکسپلوریشن پرمٹ، سیکیورٹی اور دیگر شعبوں میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے ان کے ساتھ تعاون کا یقین بھی دلایا۔