کابل

وزیر معدنیات و پیٹرولیم سے ٹاپی پروجیکٹ کے سی ای او کی ملاقات

وزیر معدنیات و پیٹرولیم سے ٹاپی پروجیکٹ کے سی ای او کی ملاقات

 

کابل ( الامارہ ) وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور سے ٹاپی پروجیکٹ کے سی ای او مراد امانوف، ترکمانستان کے سفیر خواجہ عوادوف اور ان کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹاپی منصوبے کے جاری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں دونوں فریقین نے کام کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا۔
وزیر معدنیات و پیٹرولیم نے اس منصوبے کو نہ صرف افغانستان بلکہ تمام متعلقہ ممالک کے لیے مفید قرار دیا اور مزید کہا کہ تمام افغان اس عظیم اقتصادی منصوبے کی حمایت کرتے ہیں اور امارت اسلامیہ اس سلسلے میں ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔
ٹاپی جو ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان اور بھارت تک گیس کی فراہمی کا ایک میگا پروجیکٹ ہے اس کے نفاذ سے افغانستان کو دیگر فوائد کے علاوہ ٹرانزٹ سے سالانہ 400 ملین ڈالر حاصل ہوں گے۔