کابل

وزیر معدنیات و پیٹرولیم سے چینی کمپنی افچین کے سربراہ کی ملاقات

وزیر معدنیات و پیٹرولیم سے چینی کمپنی افچین کے سربراہ کی ملاقات

 

کابل (الامارہ) وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور نے چینی کمپنی افچین کے سربراہ اور وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے معیاری آئل ریفائنری اور اسٹوریج بنانے، گزشتہ سال کی کارکردگی ، اگلے سال کی منصوبہ بندی اور نئے کنوؤں کی کھدائی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔
افچین کمپنی کے سربراہ نے کمپنی کی حالیہ سرگرمیوں اور پیشرفت کے بارے میں اپنی رپورٹ وزیر معدنیات و پیٹرولیم کو پیش کی۔