کابل

وزیر پانی و توانائی سے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر کی ملاقات

وزیر پانی و توانائی سے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر کی ملاقات

 

کابل( الامارہ ) وزارت پانی و توانائی کا کہنا ہے کہ وزیر پانی و توانائی ملا عبداللطیف منصور سے افغانستان میں اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن “FAO” کے ڈائریکٹر رچرڈ ٹرانچارڈ نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں خشک سالی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں، رچرڈ ٹرینچارڈ نے کہا کہ وہ مرکز اور صوبوں میں پانی کے انتظام کے منصوبوں کے نفاذ میں وزارت پانی و توانائی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔