ٹاپی اور دیگر منصوبے کے بابت نائب وزیراعظم کے دفتر کا بیان

TAPI اور دیگر قومی منصوبوں کے حوالے سے نائب وزیر اعظم برائےمعاشی امور کے دفتر کا بیان! TAPI جو کہ علاقائی سطح پر ایک اہم معاشی منصوبہ ہے،جسے امارت اسلامیہ افغانستان کے پہلے دور حکومت کے دوران شروع کیا گیا تھا، لیکن افغانستان پر امریکی قبضے کی وجہ سے اس کی تکمیل میں اب تک […]

TAPI اور دیگر قومی منصوبوں کے حوالے سے نائب وزیر اعظم برائےمعاشی امور کے دفتر کا بیان!
TAPI جو کہ علاقائی سطح پر ایک اہم معاشی منصوبہ ہے،جسے امارت اسلامیہ افغانستان کے پہلے دور حکومت کے دوران شروع کیا گیا تھا، لیکن افغانستان پر امریکی قبضے کی وجہ سے اس کی تکمیل میں اب تک تاخیر ہوئی۔ امارت اسلامیہ افغانستان کے دوبارہ قیام کے بعد ملک میں مکمل امن و امان کو یقینی بنایا گیا ہے اور اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا پہلے سے کہیں بہتر موقع فراہم کیا گیا ہے،اس حوالے سے امارت اسلامیہ نے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں۔امارت اسلامیہ ملک میں قومی منصوبوں کی حفاظت پر بہت توجہ دیتی ہے اور ملک میں TAPI منصوبے کے آغاز کے لیے بھرپور تیاری رکھتی ہے اور مذکورہ منصوبے کو ملک کی معاشی ڈھانچے کا ایک اہم حصہ سمجھتی ہے۔ اس منصوبے کا عملی آغاز افغانوں کے لیے ایک شاندار خبر ہے۔ چند روز قبل وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے حکام نے ترکمانستان کے نمائندوں سے منصوبے کی سیکورٹی کی غرض سے ملاقات کی ، تاکہ انہیں منصوبے کی مکمل حفاظت کی یقین دہانی کرائی جا سکے۔ ضرورت پڑنےکی صورت میں امارت اسلامیہ ایک خصوصی فورس تشکیل دینے کے لیے بھی تیار ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان ملک کی تعمیر نو اور اس کے معاشی انفراسٹرکچر کی بحالی کو اپنی ذمہ داریوں کے طور پر دیکھتی ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ خطے کی سیاسی، سلامتی اور معاشی خوشحالی رکن ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔امارت اسلامیہ افغانستان پڑوس،خطے اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ باہمی مفادات اور تعاون پر مبنی تعلقات کی خواہاں ہے اور معاشی تعاون کے میدان میں سلامتی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتی ہے۔