کابل

پاکستان اور ایران سے 4 ہزار افغان باشندوں کی واطن واپسی

پاکستان اور ایران سے 4 ہزار افغان باشندوں کی واطن واپسی

کابل(الامارہ)
وزارت امور وآباد کاری مہاجرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز پاکستان اور ایران سے 3883 افغان باشندے وطن واپس آئے ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ مذکورہ افراد گزشتہ دو روز کے دوران سپین بولدک اور اسلام قلعہ کے راستے وطن واپس آئے۔
وزارت نے یہ بھی کہا کہ واپس آنے والوں میں 519 افراد کو منتخب کمیٹیوں نے پناہ گزینوں کے ادارے کے ساتھ رجسٹر کرنے کے بعد امداد لینے کے لیے بین الاقوامی ادارے کے ہائی کمشنر کے دفتر اور پناہ گزینوں کی بین الاقوامی تنظیم سے متعارف کرایا گیا، اسکے علاوہ درجنوں خاندانوں کو نقد امداد بھی موصول ہوگئی۔
یہ ایسے وقت ہے جب ملک میں موسم گرم ہونے کی وجہ سے پڑوسی ممالک بالخصوص ایران اور پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی میں تیزی آئی ہے تاہم امارت اسلامیہ نے کہا ہے کہ وہ مہاجرین کی واپسی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔