اسلام آباد

پاکستان کے افغانستان سے تعلقات مضبوط بنانے کی مربوط کوششیں

پاکستان کے افغانستان سے تعلقات مضبوط بنانے کی مربوط کوششیں

 

اسلام آباد میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سفارتخانے کے ناظم الامور سردار احمد شکیب نے آج پاکستان کے نئے تعینات کردہ خصوصی نمائندہ برائے افغانستان آصف درانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں افغان سفیر نے آصف درانی کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ مسائل حل ہوں گے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔ ملاقات کے دوران جناب آصف درانی نے کہا کہ وہ دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے افغان سفارت خانے اور دیگر اداروں کے ساتھ اپنی کوششیں مربوط کریں گے۔