کابل

پاکستان کے نگران وزیر اعظم کے دعووں پر متعلق امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان کا رد عمل

پاکستان کے نگران وزیر اعظم کے دعووں پر متعلق امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان کا رد عمل

 

پاکستان کے نگران وزیر اعظم کے حالیہ بیانات سے متعلق عرض ہے کہ امارت اسلامیہ جس طرح افغانستان میں امن و استحکام چاہتی ہے اسی طرح پاکستان میں بھی امن چاہتی ہے۔ امارت اسلامیہ کسی قوت کو افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔  لیکن امارت اسلامیہ افغانستان پاکستان میں قیام امن کی ذمہ دار نہیں ہے، پاکستانی حکام کو چاہیے کہ وہ اپنے ملکی مسائل خود حل کریں اور اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار افغانستان کو نہ ٹھہرائیں۔ امارت اسلامیہ کی فتح کے بعد پاکستان میں عدم تحفظ میں اضافے کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان میں عدم تحفظ کے پیچھے ہمارا ہاتھ ہے۔
افغانستان میں اسلحہ محفوظ ہے، کسی گروہ کے ہاتھ نہیں لگا ہے۔ اسلحے کی اسمگلنگ ممنوع ہے اور تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو روک دیا گیا ہے۔  افغانستان ایک برادر اور پڑوسی ملک کی حیثیت سے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔پاکستانی حکام کو بھی امارت اسلامیہ کی نیک نیتی کو سمجھنا چاہیے اور امارت اسلامیہ کی دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے اور ان کے خلاف اقدامات نہ کرنے کی روش پر کوئی شک نہیں کرنا چاہیے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان
۱۴۴۵/۴/۲۴هـ ق
۱۴۰۲/۸/۱۷هـ ش – 2023/11/8م