پروان

پروان شہر میں 8 ملین افغانی کی لاگت سے متعدد گلیوں کی کنکریٹنگ کا کام مکمل

پروان شہر میں 8 ملین افغانی کی لاگت سے متعدد گلیوں کی کنکریٹنگ کا کام مکمل

 

کابل ( بی این اے ) صوبہ پروان کے بگرام پورٹ، باباجی اور شہر کے عقب میں 800 میٹر لمبی گلیوں کی کنکریٹنگ کا کام 8 ملین افغانی کی لاگت سے مکمل ہوگیا ہے۔

صوبہ پروان کے نائب گورنر مفتی محمد ادریس انوری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کے علاوہ بھی کئی دوسری سڑکیں بھی ہیں جس کی تعمیر کی منظوری مرکز کو بھیج دی گئی ہے۔

اسی دوران میئر سید ایمل نیکمل آغا نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ اس سے قبل یہ گلیاں کچی تھیں اور لوگوں کو بہت سے مسائل کا سامنا تھا، میونسپلٹی نے 8 ملین افغانی کی لاگت سے ان کی کنکریٹنگ کا کام مکمل کیا ہے۔