پروان

پروان میں 30 ملین افغانی کی لاگت سے واٹر سپلائی کے 8 پراجیکٹس مکمل

پروان میں 30 ملین افغانی کی لاگت سے واٹر سپلائی کے 8 پراجیکٹس مکمل

کابل(الامارہ)
وزارت دیہی ترقی و تعمیر نو کا کہنا ہے کہ وزارت اور یونیسیف کی مالی مدد سے صوبہ پروان کے مرکز، سید خیل، شنواری، سیاگرد اور شیخ علی اضلاع میں 30 ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے واٹر سپلائی کے 8 پراجیکٹس مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا گیا۔
وزارت کے مطابق؛ ان پراجیکٹس پر کام کرنے کے دوران درجنوں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے اور مکمل ہونے پر سینکڑوں خاندانوں کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل ہوئی۔