پروان

پروان میں 349 ملین افغانی کی لاگت سے 271 ترقیاتی منصوبے مکمل

پروان میں 349 ملین افغانی کی لاگت سے 271 ترقیاتی منصوبے مکمل

کابل(الامارہ)
وزارت دیہی تعمیر نو و ترقی کا کہنا ہے کہ صوبہ پروان کے جبل السراج اور سید خیل اضلاع میں 340 ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے 271 مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں وزیر دیہی تعمیر نو و ترقی ملا محمد یونس اخندزادہ نے کہا کہ ان منصوبوں پر عوام کی ترجیحات، ضروریات کے مطابق عمل درآمد کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی عوام کی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق منصوبوں کو عملی جامہ پہنائیں گے۔
وزارت کے مطابق؛ ان منصوبوں میں سڑکوں کی کنکریٹنگ، دیہی سڑکوں کی بجری، صاف پانی کے کنوؤں کی کھدائی، زرعی پانی کی نہریں، پل اور حفاظتی دیواروں کی تعمیر شامل ہیں۔
وزارت نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے مذکورہ اضلاع کے رہائشیوں کے موجودہ مسائل حل ہو گئے ہیں۔