پنجشیر

پنجشیر، پندرھویں مرتبہ 2000قیراط زمرد 95000 ہزار ڈالر میں فروخت

پنجشیر، پندرھویں مرتبہ 2000قیراط زمرد 95000 ہزار ڈالر میں فروخت

کابل(بی این اے) پنجشیر کے مائنز اینڈ پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کی کانوں سے حال ہی میں تازہ نکالے گئے 2000 قیراط زمرد ملکی تاجروں کو 95000 ہزار ڈالر میں فروخت کردیا گیا۔
صوبائی محکمہ مائنز اینڈ پیٹرولیم کے ڈائریکٹر مولوی محمد قاسم امیری نے بتایا کہ پندرھویں مرتبہ پنجشیر کی کانوں سے تازہ نکالے گئے زمرد مقامی حکام، پنجشیر مائننگ مانیٹرنگ کمیٹی کے عہدیداروں کی موجودگی میں بولی کے ذریعے ملکی تاجروں کو فروخت کیا گیا۔

مولوی قاسم امیری نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل بھی اس صوبے کے217,000 ڈالر مالیت کے 7,000 قیراط کے زمرد 14ویں مرتبہ فروخت ہوئے۔