پکتیکا

پکتیکا میں ایک چیک ڈیم کی تعمیر کا آغاز

پکتیکا میں ایک چیک ڈیم کی تعمیر کا آغاز

کابل(بی این اے )
پکتیکا کینال ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے مذکورہ صوبے میں ایک چیک ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کی اطلاع دی ہے۔

پکتیکا ضلع گومل کینال ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ اس صوبے کے ضلع اومنی کے گیناوے گاؤں میں ایک چیک ڈیم کی تعمیر کا کام 22 لاکھ 97 ہزار 463 افغانی کی لاگت سے شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مذکورہ چیک ڈیم 30 میٹر لمبائی اور 5.5 میٹر اونچائی پر مشتمل ہے جس میں 37 ہزار 343 کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔