پکتیکا

پکتیکا میں والی بال مقابلے خالد وزیر ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر

پکتیکا میں والی بال مقابلے خالد وزیر ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر

کابل(بی این اے )
پکتیکا فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس ایڈمنسٹریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ صوبے کے ضلع مٹاخان میں شروع ہونے والے والی بال مقابلے خالد وزیر ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔
صوبہ پکتیکا والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام صوبہ پکتیکا کے ضلع مٹاخان میں انڈر 19 کھلاڑیوں کے درمیان والی بال کے دو روزہ مقابلے خالد وزیر کی ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے۔
ان مقابلوں کا فائنل خالد وزیر اور محمد نظیم کی ٹیموں کے درمیان ہوا، جوکہ خالد وزیر کی ٹیم نے مخالف ٹیم کو 2-1 سے شکست دی۔
ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا اور انہیں منشیات سے دور کرنا تھا۔