پکتیکا وننگرہار،امریکی وحشت، تین ڈاکٹروں سمیت 5 گرفتار

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے پکتیکا اور ننگرہار صوبوں میں عوام کو نشانہ بنایا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات گئے جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ پکتیکا ضلع نکہ کے بازار پر چھاپہ مار کر وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہسپتال، چار […]

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے پکتیکا اور ننگرہار صوبوں میں عوام کو نشانہ بنایا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات گئے جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ پکتیکا ضلع نکہ کے بازار پر چھاپہ مار کر وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہسپتال، چار دکانوں کو نذرآتش کرنے کے علاوہ تین ڈاکٹروں کو بھی حراست میں لیے۔

دوسری جانب منگل اوربدھ کی درمیانی شب صوبہ ننگرہار ضلع بٹی کوٹ کے باریکاب کے علاقے میں وحشی امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے شب خون مارا، گھروں کے دروازوں کو بموں سے تباہ ، گھروں کی تلاشی لی، عوام پر تشدد اور ان کی نقدی وغیرہ کو لوٹتے ہوئے ایک شخص کو شہید جبکہ دو افراد کو حراست میں لیے۔

اناللہ وانآ الیہ راجعون