پگواش تحقیقاتی کانفرنس میں امارت اسلامیہ کے نمائندوں کی شرکت کے بابت ترجمان کا بیان

سنیچر کے روز 23/ جنوری 2016ء کو امارت اسلامیہ کے سیاسی دفتر کے نمائندے عالمی ادارے کی جانب سے مملکت قطر کے دارالحکومت دوحہ شہر میں منعقدہ ہونے والے کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ پگواش عالمی ادارہ  جو دنیا میں تنازعات کی حل کے خاطر وقتا فوقتا کانفرنسوں کا انعقاد کرتا ہے اور اس سے پہلے […]

سنیچر کے روز 23/ جنوری 2016ء کو امارت اسلامیہ کے سیاسی دفتر کے نمائندے عالمی ادارے کی جانب سے مملکت قطر کے دارالحکومت دوحہ شہر میں منعقدہ ہونے والے کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

پگواش عالمی ادارہ  جو دنیا میں تنازعات کی حل کے خاطر وقتا فوقتا کانفرنسوں کا انعقاد کرتا ہے اور اس سے پہلے بھی قطر میں ایک تحقیقاتی کانفرنس منعقد کی تھی۔ ایک بار پھر امارت اسلامیہ افغانستان کو دعوت دی گئی ہے کہ افغان تنازعہ کے حل کے خاطر منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں۔

امارت اسلامیہ نے دعوت کو قبول کی ہے اور سیاسی دفتر کے نمائندے اس تحقیقاتی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ امارت اسلامیہ اس طرح کانفرنسوں اور مواقع سے  فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے جائز داعیہ اور مؤقف کو روبرو عالمی اذہان تک پہنچانا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ کانفرنس صرف تحقیقاتی کانفرنس ہے، جس میں مسائل اور مشکلات پر اکیڈمک گفتگو ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق اس کانفرنس میں بعض افغان محققین ، سمتوں اور دیگر ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

پگواش ایک عالمی غیرجانبدار  ادارہ ہے، جو وقتافوقتا دنیا کے مختلف ممالک میں جنگ اور مسائل کے حل کی خاطر تحقیقاتی کانفرنسوں کا انعقاد کرتا ہے، تاکہ لوگ جنگ اور مسائل کے حل کے متعلق اپنی رائے کا اظہار اور مؤقف واضح کریں۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان

12/ ربیع الثانی 1437 ھ بمطابق 22/ جنوری 2016ء