کابل

پینے کے صاف پانی کے 104 منصوبے مکمل کئے گئے، وزارت ترقی و تعمیر نو

پینے کے صاف پانی کے 104 منصوبے مکمل کئے گئے، وزارت ترقی و تعمیر نو

 سالانہ کارکردگی رپورٹ

کابل :الامارہ اردو
وزارت دیہی ترقی و تعمیر نو کے حکام نے میڈیا سنٹر میں حکومت کے احتساب پروگرام کے تحت یک سالہ سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں قوم کے سامنے رپورٹ پیش کر دی۔
وزارت دیہی ترقی و تعمیر نو کے حکام نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران یونیسیف کے مالی تعاون سے ملک کے 26 صوبوں میں پینے کے صاف پانی کے 104 منصوبے مکمل کر کے استعمال میں لائے گئے ہیں جن کی بدولت مقامی سطح پر 14 لاکھ 47 ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک ارب ڈھائی سو ملین افغانی مالیت کے 383 منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کی تکمیل سے ستر لاکھ لوگوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے گا ان تمام منصوبوں میں ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔
ان کے مطابق ملک کی سطح پر پارٹنر تنظیموں کے تعاون سے صاف پانی کے 772 کنویں اور 289 نئے منصوبے تکمیل کے مراحل سے گزر رہے ہیں، اسی طرح 119 دیگر منصوبوں اور 2500 کنوؤں کی مرمت کی گئی، جس کے نتیجے میں 26 لاکھ لوگوں کو صاف پانی فراہم کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 186 صاف پانی کی فراہمی کے نئے منصوبے اور 667 کنوؤں کی تعمیر اور 2747 کنوؤں کی مرمت کا کام جاری ہے جس کے مکمل ہونے پر 20 لاکھ 67 ہزار لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہو گا۔
بادغیس، ہلمند، قندھار اور خوست صوبوں میں نہروں کی صفائی، ریٹیننگ والز، سڑکوں اور پلوں کی صفائی کے 25 منصوبے مکمل کر کے زیر استعمال لائے جا چکے ہیں اور 14 صوبوں میں ایسے 59 منصوبے جاری ہیں۔
اس کے علاوہ صوبہ قندھار میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 18 نہروں کی صفائی کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں، اور مزید 58 منصوبوں پر کام جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کابل، لوگر، کاپیسا، پروان اور بادغیس صوبوں میں 35 کلومیٹر سڑک کی تعمیر مکمل جب کہ کابل کے ضلع بگرامی میں سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔