کابل، غزنی و لوگرحملے،گاڑیاں تباہ، 7 ہلاک، اسلحہ غنیمت

کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان اور چوکیوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل، غزنی اور لوگر صوبوں میں حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کےروزصوبہ کابل ضلع سروبی کے ابریشم تنگی کے علاقے سورئے تیگہ کے مقام جلال آباد-کابل ہائی وے پر مجاہدین نے  کمانڈر کی گاڑی پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں گاڑی […]

کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان اور چوکیوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل، غزنی اور لوگر صوبوں میں حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کےروزصوبہ کابل ضلع سروبی کے ابریشم تنگی کے علاقے سورئے تیگہ کے مقام جلال آباد-کابل ہائی وے پر مجاہدین نے  کمانڈر کی گاڑی پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں گاڑی تباہ، نعمت نامی فوجی ہلاک اور فواد زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی ضلع دہ یک کے تاسین کے علاقے میں چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے اسے تباہ کردی اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 3 ہلاک، 5 زخمی ہوئے اور ساتھ ہی تازہ دم اہلکاروں کو بھی کمین گاہ کا سامنا ہوا،جس میں دشمن کو  ہلاکتوں کا سامنا ہوا ۔

اسی طرح ضلع قرہ باغ کے کروسائی کے علاقے میں جنگجوؤں کی چوکی پر حملے میں 2 شرپسند ہلاک، 2 زخمی اور ایک ٹینک بھی تباہ ہوا۔

دوسری جانب صوبہ لوگر کےصدرمقام پل عالم شہر کے درویش کے علاقے میں مجاہدین نے جنگجو کو قتل کردیا، جب کہ ضلع برکی برک میں سیکورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں ایک فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے اور مجاہدین نے اسلحہ بھی قبضے میں لیا۔