کابل، وزیر دفاع کی رہائش گاہ اور اجلاس پر فدائی حملہ

کابل شہر میں امارت اسلامیہ کے فدائین نے وزیر دفاع کی رہائش گاہ پرحملہ کیا۔ کابل شہر کے گرین زون کے علاقے میں واقع کابل انتظامیہ کے وزیر دفاع کی رہائش اور اجلاس کے مقام پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب عشاء کے وقت امارت اسلامیہ کے فدائین نے اس حال میں حملہ کیا،جب […]

کابل شہر میں امارت اسلامیہ کے فدائین نے وزیر دفاع کی رہائش گاہ پرحملہ کیا۔
کابل شہر کے گرین زون کے علاقے میں واقع کابل انتظامیہ کے وزیر دفاع کی رہائش اور اجلاس کے مقام پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب عشاء کے وقت امارت اسلامیہ کے فدائین نے اس حال میں حملہ کیا،جب وہاں اعلی حکام کا اہم اجلاس جاری تھا۔
ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے لیس امارت اسلامیہ کے چند فدائی مجاہدین نےپہلے موٹر بم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دشمن پر حملہ کیااور بعد میں سیکورٹی اہلکاروں اور اعلی حکام کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔
فدائی حملہ کابل انتظامیہ کے اہم ترین اشخاص اور رہنماؤں کے ان کاروائیوں کے انتقام کا آغاز ہے، جو ملک کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں پر حملوں کا حکم دے رہا ہے۔ قومی اثاثہ جات پر فضائی حملے کررہے ہیں، مظلوم عوام کو زبردستی گھربار چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے اور روزمرہ مختلف صوبوں میں قسم قسم کے جرائم انجام دے رہاہے۔
امارت اسلامیہ مزید غاصب بیرونی اور ملکی دشمن کے جرائم کے خلاف خاموش نہیں رہ سکے گی ، اپنی بھرپور قوت سےدشمن کے خلاف ڈٹ جائے گی۔ ان شاءاللہ
ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ
25 ذی الحجۃ 1442 ھ ق بمطابق 04 اگست 2021 ء