کابل: افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ایران کے نائب سفیر حسن مرتضوی کی ملاقات

کابل: افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ایران کے نائب سفیر حسن مرتضوی کی ملاقات، باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایران کے ساتھ معاشی لین دین میں اضافہ ہو۔ انہوں نے تجارت اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں سہولتیں فراہم کرنے کا […]

کابل: افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ایران کے نائب سفیر حسن مرتضوی کی ملاقات، باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایران کے ساتھ معاشی لین دین میں اضافہ ہو۔ انہوں نے تجارت اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر خارجہ نے موسم سرما کی آمد کے ساتھ ایران سے اشیائے ضروریہ کی درآمد میں اضافے کا تذکرہ کیا۔ ایرانی نائب سفیر نے افغانستان میں سکیورٹی کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان اور ایران کے درمیان تجارت کو وسعت دینے کےلیے سہولتیں مہیا کرنے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔