کابل: ملکی ترقی میں اسٹیل ملز کا کردار اہمیت کا حامل ہے ۔ ملا برادر اخوند

کابل: ملکی ترقی میں اسٹیل ملز کا کردار اہمیت کا حامل ہے ۔ ملا برادر اخوند رئیس الوزراء کے معاون برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند نے قومی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے افغانستان کی اسٹیل ملز کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے بلائے گئے اجلاس میں کہا کہ ملک کی اقتصادی […]

کابل: ملکی ترقی میں اسٹیل ملز کا کردار اہمیت کا حامل ہے ۔ ملا برادر اخوند

رئیس الوزراء کے معاون برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند نے قومی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے افغانستان کی اسٹیل ملز کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے بلائے گئے اجلاس میں کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی میں صنعتکاروں کا کردار اہم ہے اور افغان صنعتکاروں کا یہ کردار قابل ستائش ہے۔
ملا برادر اخوند نے کہا کہ ہم نے ملک میں اسٹیل ملوں کی مدد کرنے اور انہیں خام مال کی فراہمی کے لیے ملک سے سکریپ باہر لے جانے پر پابندی لگادی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ لوہے کی کانوں کا ٹینڈر شفاف عمل کے ذریعے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔