کابل: مولوی ذبیح اللہ مجاهد کی افغانستان میں ترکی کے سفیر جہادایریگین سے ملاقات

کابل: مولوی ذبیح اللہ مجاهد کی افغانستان میں ترکی کے سفیر جہادایریگین سے ملاقات امارت اسلامیہ کے ترجمان محترم مولوی ذبیح اللہ مجاہد نے آج کابل میں مقیم ترکی کے سفیر جہاد ایرگین سے گورنمنٹ انفارمیشن اینڈ میڈیا سنٹر میں ملاقات کی۔ گورنمنٹ میڈیا سنٹر کے سربراہ محترم مفتی انعام اللہ سمنگانی بھی اس ملاقات […]

کابل: مولوی ذبیح اللہ مجاهد کی افغانستان میں ترکی کے سفیر جہادایریگین سے ملاقات

امارت اسلامیہ کے ترجمان محترم مولوی ذبیح اللہ مجاہد نے آج کابل میں مقیم ترکی کے سفیر جہاد ایرگین سے گورنمنٹ انفارمیشن اینڈ میڈیا سنٹر میں ملاقات کی۔ گورنمنٹ میڈیا سنٹر کے سربراہ محترم مفتی انعام اللہ سمنگانی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں حالیہ کامیاب دورہ ترکی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں فریقوں نے افغانستان اور ترکی کے تعلقات کو تاریخی اور اچھے قرار دیتے ہوئے مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ہر ممکن حد تک وسعت دینا اور اس طرح کے دوروں کا اہتمام کرنے کو فائدہ مند قرار دیا۔ مولوی ذبیح اللہ مجاہد نے امارت اسلامیہ کے وفد کی طرف سے ترکی کے اچھے استقبال پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ترکی کی دوستی کو سراہا۔ افغانوں کے ساتھ لوگوں اور اس ملک کے تاجروں اور صنعت کاروں کی افغانستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔