کابل: نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی کی کرغیزستانی صدر کے نمائندہ خصوصی طلعت بیک سے ملاقات

کابل: نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی کی کرغیزستانی صدر کے نمائندہ خصوصی طلعت بیک سے ملاقات ۔ آج کرغزستان کے صدر کے خصوصی نمائندے جناب طلعت بیک اور ان کے ہمراہ وفد نے امارت اسلامیہ افغانستان نائب وزیر خارجہ الحاج شیر محمد عباس ستانکزئی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے […]

کابل: نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی کی کرغیزستانی صدر کے نمائندہ خصوصی طلعت بیک سے ملاقات ۔

آج کرغزستان کے صدر کے خصوصی نمائندے جناب طلعت بیک اور ان کے ہمراہ وفد نے امارت اسلامیہ افغانستان نائب وزیر خارجہ الحاج شیر محمد عباس ستانکزئی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کرغزستان اور تاجکستان کی سرحد پر حالیہ تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے، جناب ستانکزئی نے اختلافی مسائل کو افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
اسی طرح کرغیزستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ،سیاسی اور معاشی روابط بڑھانے کے سلسلے میں امارت اسلامیہ نے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ کسی گروہ کو افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔