کابل

کابینہ سیشن کا انیسواں اجلاس:  ٹریفک حادثات اور گاڑیوں کی رفتار کنٹرول کرنے پر بحث

کابینہ سیشن کا انیسواں اجلاس:  ٹریفک حادثات اور گاڑیوں کی رفتار کنٹرول کرنے پر بحث

 

امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ سیشن کا انیسواں اجلاس آج پیر 8 رمضان المبارک کو وزیر اعظم افغانستان ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں مختلف موضوعات پر بحث اور فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور گاڑیوں کی سپیڈ کنٹرول کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔ وزارت داخلہ کو شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار کا تعین کرنے کے لیے ٹریفک کو ضروری سامان فراہم کرنے کے لیے سپریم کورٹ، وزارت ٹرانسپورٹ اور ایوی ایشن اور وزارت پبلک ورکس کے ساتھ مل کر پالیسی بنانے اور فیصلہ وزارت عظمی سیکرٹریٹ سے شئیر کرنے کی ہدایت کی گئی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی کی سربراہی میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، زراعت، آب پاشی و لائیو سٹاک، ہاؤسنگ اور شہری ترقی، وزارت سرحدی و قبائلی امور اور محکمہ قومی شماریات پر مشتمل کمیٹی کو اضلاع کی جغرافیائی حدود کے تعین کی ذمہ داری دی گئی۔
کابینہ کے اجلاس میں وزارت اقتصاد کو ہدایت کی گئی کہ وہ این جی اوز پر واضح کرے کہ کسی بھی سرکاری ملازم کو اس وقت تک بھرتی نہیں کیا جاسکتا جب تک ان کی قانونی مدت پوری نہ ہو جائے۔