کابل

کابینہ سیشن کا اٹھارویں اجلاس: کابل لوگر ہائی وے کے بقیہ ماندہ کام مکمل کرنے کا فیصلہ

کابینہ سیشن کا اٹھارویں اجلاس: کابل لوگر ہائی وے کے بقیہ ماندہ کام مکمل کرنے کا فیصلہ

 

امارت اسلامیہ افغانستان کے کابینہ سیشن کا اٹھارواں اجلاس آج پیر 4 مارچ 2024 کو وزیر اعظم افغانستان ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف موضوعات پر بحث کے بعد فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں وزارت تعمیرات عامہ کو ہدایت کی گئی کہ پل محمود خان سے چہار آسیاب تک کابل لوگر شاہراہ کی تعمیر شروع کرے اور اس شاہراہ کے بقیہ کام اگلے سال کے پہلے مہینے تک مکمل کرے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ادارہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے تیار کردہ درخت لگانے کے 10 سالہ منصوبے کی منظوری دی گئی جس پر وزارت زراعت، آب پاشی اور لائیو سٹاک متعلقہ اداروں کے تعاون سے عمل درآمد کرے گی۔
کابینہ کے اجلاس میں سیکیورٹی کمیشن کو منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تمام اسمگلروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ جن جگہوان میں منشیات تیار کی جاتی ہیں ان مقامات پر آپریشن کرکے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ سرکاری اداروں کو سورس یونٹ سے سرکاری کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کا پابند بنایا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان تمام معاملات میں جو یہ کمپنیاں کر سکتی ہیں ترجیح دی جائے۔