کابینہ سیشن کا بیسواں اجلاس: دریائے آمو کی تباہی کو روکنے کے لیے قلیل مدتی اور طویل المدتی منصوبے بنانے پر غور

کابینہ سیشن کا بیسواں اجلاس: دریائے آمو کی تباہی کو روکنے کے لیے قلیل مدتی اور طویل المدتی منصوبے بنانے پر غور کابینہ کے اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایڈمنسٹریشن آف افیئرز کا طریقہ کار معمولی تبدیلی کے ساتھ منظور کیا گیا، اس کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں افغانستان کے قیمتی پتھروں، دھاتوں […]

کابینہ سیشن کا بیسواں اجلاس: دریائے آمو کی تباہی کو روکنے کے لیے قلیل مدتی اور طویل المدتی منصوبے بنانے پر غور

کابینہ کے اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایڈمنسٹریشن آف افیئرز کا طریقہ کار معمولی تبدیلی کے ساتھ منظور کیا گیا، اس کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں افغانستان کے قیمتی پتھروں، دھاتوں اور معدنی مواد کی نمائش سے متعلق وزارت کان کنی و پیٹرولیم کی جانب سے تشکیل کردہ پالیسی کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ ادارہ تحفظ ماحولیات اور آرگنائزیشن اینڈ سیلری ریگولیشن کمیشن کی جانب سے شکار کےلیے محفوظ علاقوں کی ریونیو اکٹھا کرنے پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔
اس کے علاوہ وزارت پانی و توانائی کو ذمہ داری دی گئی کہ مذکورہ وزارت کے ذیلی ادارے کے ذریعے دریائے آمو کے کناروں کی دیکھ بال، انھیں تباہی سے روکنے، تعمیر نو اور آس پاس کے خطرے سے دوچار علاقوں کے تحفظ کےلیے قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبے بنائیں۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ کو ذمہ داری دی گئی کہ اگر وزارت پانی و توانائی کو منصوبوں کی تکمیل کے لیے مالی مشکلات کا سامنا ہو تو وہ فوری طور پر متعلقہ ضابطہ سے منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے اصولوں کے مطابق مالی مشکلات رفع کریں۔