کابل

کابینہ سیشن کا نواں اجلاس: واخان کوریڈور، نصاب تعلیم اور قیمتیں کنٹرول کرنے پر بحث

کابینہ سیشن کا نواں اجلاس: واخان کوریڈور، نصاب تعلیم اور قیمتیں کنٹرول کرنے پر بحث

 

امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ کا نواں اجلاس امیر المؤمنین شیخ الحدیث مولوی ہبت اللہ اخندزادہ کی صدارت میں 27 نومبر 2023 کو منعقد ہوا۔ یہ اجلاس دو دن تک جاری رہا جس میں مختلف موضوعات پر بحث ہوئی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اجلاس میں وزارت پبلک ورکس کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ بدخشان میں واخان ہائی وے کے سروے، ڈیزائن اور بنیادی تعمیراتی ٹھیکے کے حوالے سے ضروری اقدامات کرے اور حتمی پلان منظوری کے لیے امارت اسلامیہ کی قیادت کو پیش کرے۔
اس کے علاوہ یونی ورسٹیوں اور اسکولوں کا نصاب بنانے کے لیے مقرر کردہ کمیٹی کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ اسلامی اصولوں کے مطابق یونی ورسٹیوں اور اسکولوں کے لیے نئے نصاب کی تشکیل کا کام تیز کیا جائے۔
اس کے علاوہ وزارت پانی و توانائی کو ان تمام مساجد کی بجلی دوبارہ جوڑنے اور ان کے میٹر لگانے کی ہدایت کی گئی جن کی بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع کی گئی تھی۔
اجلاس میں وزارت اطلاعات و ثقافت، ارشاد، حج و اوقاف، امر المعروف، نہی المنکر اور شکایات سننے کی وزارتوں کے نمائندوں کی قیادت میں ایک کمیٹی کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ متبرک اور مقدس کاغذات کو تلف کرنے سے متعلق ایک استفتا تیار کریں اور اسے امارت اسلامیہ کی قیادت کو پیش کرے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں وزارت ارشاد، حج و اوقاف کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ وزارت امر با المعروف، نہی عن المنکر اور شکایات سننے کی وزارت کے تعاون سے قرآن کریم اور دیگر مقدس کتابوں کی حفاظت کے لیے پہاڑوں یا دیگر مقامات میں محفوظ جگہیں بنائیں۔ جو کمزور کتابیں بنانے کے قابل ہوں اسے بنانے کے لیے طریقہ کار وضع کرے۔
اجلاس میں “پرائس کنٹرول کمیشن” کو ہدایت کی گئی کہ وہ افغانی کی قدر میں اضافے کے پیش نظر اشیائے خوردونوش اور دیگر تجارتی اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔