کابینہ سیشن کا 25واں اجلاس: سالانہ بجٹ 2023 کی منظوری

کابینہ سیشن کا 25واں اجلاس: سالانہ بجٹ 2023 کی منظوری۔ کابینہ سیشن کا 25واں اجلاس کل بروز پیر 27 فروری 2023 کو رئیس الوزرا الحاج ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ جس میں بجٹ 2023 کے دستاویز کی منظوری دینے کے علاوہ وزارت خزانہ کو متعلقہ امور انجام دینے کی ہدایت کی […]

کابینہ سیشن کا 25واں اجلاس: سالانہ بجٹ 2023 کی منظوری۔

کابینہ سیشن کا 25واں اجلاس کل بروز پیر 27 فروری 2023 کو رئیس الوزرا الحاج ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ جس میں بجٹ 2023 کے دستاویز کی منظوری دینے کے علاوہ وزارت خزانہ کو متعلقہ امور انجام دینے کی ہدایت کی گئی۔
رئیس الوزرا کی جانب سے پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے امور کی بہتر انجام دہی اور مسائل کے حل کے لیے مقرر کردہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری بھی دی گئی۔ کابینہ کے اجلاس میں وزیر اقتصادیات قاری دین محمد حنیف کی سربراہی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کےلیے بنائی گئی کمیٹی کو ذمہ داری دی گئی کہ وزارت دفاع، وزارت داخلہ اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے اعلی حکام 27 جون 2022 کے کابینہ اجلاس کے قرارداد نمبر (39) کی شق (2) کی بنیاد پر نقل و حمل کے امور کے کنٹرول اور ریگولیشن کے لیے منظور شدہ منصوبوں کے نفاذ کا تفصیلی جائزہ لیں۔ مسائل کی نشان دہی کرے اور اس کے حل کےلیے منصوبہ بنا کر فیصلے کےلیے کابینہ اجلاس میں پیش کرے۔
اس کے علاوہ زمینوں پر قبضے کی روک تھام اور قبضہ شدہ اراضی کی بحالی کے کمیشن کو صوبائی تکنیکی وفود کے تعاون سے قبضہ شدہ زمینوں کی واپسی کےلیے متعلقہ علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
وزارت مائنز اینڈ پیٹرولیم کو ہدایت کی گئی کہ جبل السراج سیمنٹ پراجیکٹ کا سابقہ ​​معاہدہ منسوخ کیا جائے۔