کابل

کابینہ سیشن کا 26واں اجلاس: بیرون ممالک سے افغان قیدیوں کی واپسی کےلیے کمیٹی تشکیل

کابینہ سیشن کا 26واں اجلاس: بیرون ممالک سے افغان قیدیوں کی واپسی کےلیے کمیٹی تشکیل

کابینہ سیشن کا 26واں اجلاس: بیرون ممالک سے افغان قیدیوں کی واپسی کےلیے کمیٹی تشکیل

امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ کے 26ویں اجلاس میں بیرون ممالک سے افغانستان کے قیدیوں کی منتقلی کے لیے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں وزارت خارجہ، وزرات داخلہ، وزرات انصاف، سپریم کورٹ اور جیل اصلاحات کے نمائندے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اجلاس میں اقتصادی کمیشن کی تکنیکی کمیٹی کو آقینہ بارڈر، شبرغان اور ہرات روزنک کے درمیان ریلوے لائن کی تعمیر کا منصوبہ تیار کرکے کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں وزارت امر باالمعروف نہی عن المنکر اور شکایات کی سماعت کی وزارت کو ہدایت کی گئی کہ وہ کھیلوں کے متعلقہ اداروں کو سفارش کرے کہ وہ کھیلوں کے دوران تماشائیوں کو نماز پڑھنے کا پابند بنائیں۔
اجلاس میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف افیئرز اور ایڈمنسٹریٹو اسسٹنٹ کی سربراہی میں کمیٹی کو وزارت پانی و توانائی کی جانب سے ڈیموں اور ہائیڈرو ٹیکنیکل سہولیات کے سروے کرنے، منصوبے سے متعلق فزیبلٹی، تفصیلی ڈیزائن اور جائزہ کے تمام مراحل اور اس کے نتائج کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف افیئرز کے نمائندے کی سربراہی میں وزارت خزانہ، ہاؤسنگ اور شہری ترقی، نیشنل ڈیولپمنٹ کمپنی اور قندھار میونسپلٹی کے نمائندے پر مشتمل کمیٹی کو قندہار میں جامعہ عمر میں کیے گئے تعمیری کاموں اور بقیہ تعمیری کاموں کی لاگت کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں نائب وزیر پانی و توانائی کی سربراہی میں کمیٹی کو کابینہ کے فیصلے کی بنیاد پر ارغنداب دریا، ہلمند ندی اور دیگر دریاؤں کے پانی کو واٹر پمپ کے ذریعے استعمال کرنے سے متعلق علاقے کا دورہ کرنے اور مسئلے کے حل کے لیے مقامی لوگوں سے بات کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔