کابینہ کا گیارھواں اجلاس: مختلف شعبوں میں خود کفالت کےلیے کمپلیکس بنانے کے منصوبوں کی تعمیر پر غور

کابینہ کا گیارھواں اجلاس: مختلف شعبوں میں خود کفالت کےلیے کمپلیکس بنانے کے منصوبوں کی تعمیر پر غور امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ کا گیارھواں اجلاس 17 اکتوبر 2022 کو رئیس الوزرا ملا محمد حسن اخند کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد ایجنڈے کی وضاحت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گیارھویں اجلاس […]

کابینہ کا گیارھواں اجلاس: مختلف شعبوں میں خود کفالت کےلیے کمپلیکس بنانے کے منصوبوں کی تعمیر پر غور

امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ کا گیارھواں اجلاس 17 اکتوبر 2022 کو رئیس الوزرا ملا محمد حسن اخند کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد ایجنڈے کی وضاحت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
گیارھویں اجلاس میں زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے کی ترقی اور خود کفالت کےلیے کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبے کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمپلیکس کے تعمیر کے منصوبے کی انجام دہی کی ذمہ داری وزارت زراعت و آب پاشی، لائیو سٹاک، وزارت خزانہ، وزارت اقتصادیات، وزارت پانی و توانائی، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایڈ منسٹریشن اور نیشنل ڈیولپمنٹ کمپنی کی مشترکہ کمیٹی کو دی گئی۔ اس کے علاوہ زراعت کی ترقی و وسعت کےلیے طویل مدتی اور قلیل مدتی منصوبے بنا کر کابینہ کے ساتھ شئیر کرنے کی ذمہ داری بھی دی گئی۔
وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات مولوی حمد اللہ نعمانی کی قیادت میں وفد کو شیخ زید ہاؤسنگ سکیم میں مکانات کے مالکان کی قسطوں اور قیمتوں میں رعایت کی درخواستوں پر تبادلہ خیال کرنے کا وقت دیا گیا۔ مرکز اور صوبوں میں ضبط شدہ منشیات کی چھان بین کی ذمہ داری نارکوٹکس کورٹ اور کولڈ سٹورز کی تعداد اور کارکردگی کا جائزہ لینے کی ذمہ داری وزارت اقتصادیات کو دی گئی۔
اجلاس میں امارت اسلامیہ افغانستان کے اقتصادی کمیشن کو “بستان سبز” فیکٹری کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے اور اس کی رپورٹ کابینہ کے اجلاس میں شئیر کرنے کی ہدایت کی گئی۔
کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس ہر پیر کو منعقد ہوتا ہے۔