کابینہ کونسل کا بارھواں اجلاس: جہادی اقدار کے تحفظ کے لیے فراہم کردہ طریقہ کار پر غور

کابل: کابینہ کونسل کا بارھواں اجلاس: جہادی اقدار کے تحفظ کے لیے فراہم کردہ طریقہ کار پر غور کابینہ کا بارھواں اجلاس 24 اکتوبر 2022 کو رئیس الوزرا ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد ایجنڈے کی وضاحت پر گفتگو ہوئی۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ کے بارھویں […]

کابل:
کابینہ کونسل کا بارھواں اجلاس: جہادی اقدار کے تحفظ کے لیے فراہم کردہ طریقہ کار پر غور
کابینہ کا بارھواں اجلاس 24 اکتوبر 2022 کو رئیس الوزرا ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد ایجنڈے کی وضاحت پر گفتگو ہوئی۔
امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ کے بارھویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جہادی اقدار کے تحفظ کے لیے وزارت اطلاعات و ثقافت کے فراہم کردہ طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کےلیے متعلقہ تکنیکی افراد سے اس کی چھان بین کر کے فیصلے کے لیے کابینہ میں پیش کریں۔
اجلاس میں جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ایڈمنسٹریشن کو وزارت خزانہ کے ساتھ دوسری سہ ماہی کے غیر مالیاتی آمدنی میں خسارے والے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کا کام سونپا گیا۔ مقررہ اہداف اور موصول ہونے والی آمدنی کے درمیان تناسب کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد کرکے اس کی مکمل رپورٹ کابینہ کے اجلاس میں پیش کریں۔
اس کے علاوہ وزارت ہاؤسنگ و شہری ترقی اور افغانستان کرکٹ بورڈ کو کابل کے علاقے الوخیل میں عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم سے متعلق اراضی کا جائزہ لینے اور اس کی رپورٹ کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔
اجلاس میں امارت اسلامیہ افغانستان کے اقتصادی کمیشن کو صوبہ تخار کے ضلع چاہ آب کے علاقہ سمتی میں سونے کی کان کنی کی فزیبلٹی کی تحقیقات اور اس کی رپورٹ کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔ اجلاس دعا پر ختم ہوا۔