کابل

کرکٹ بورڈ نے چار سابق کھلاڑیوں کی جگہ تین نئے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا

کرکٹ بورڈ نے چار سابق کھلاڑیوں کی جگہ تین نئے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا

 

کابل ( بی این اے ) افغانستان کرکٹ بورڈ نے آج ان کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کیا جنہوں نے کرکٹ بورڈ کی پالیسی اور اپنی کارکردگی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں صدیق اتل، ضیاء الرحمان اکبر، بھیر شاہ محبوب اور عبدالمالک وہ کھلاڑی ہیں جنہیں نیا سینٹرل کنٹریکٹ ملا ہے۔ جبکہ محمد شہزاد، دولت زدران، آفتاب عالم، سمیع شنواری اور شاپور زدران وہ کھلاڑی ہیں جن کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے اصولوں اور پالیسی کے مطابق کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ ان کی چھ ماہ کی رپورٹ اور کارکردگی پر مبنی ہے۔ مذکورہ کنٹریکٹ جولائی 2023ء سے دسمبر 2023ء کی بنیاد پر دیے اور منسوخ کیے گئے ہیں۔