کنڑ اور غزنی،فوجی مراکز اور چوکیوں پر مجاہدین کے حملے

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کنڑ اور غزنی صوبوں میں فوجی مراکز او رچوکیوں پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے لگ بھگ صوبہ کنڑ ضلع وٹہ پور کے پیرونی کے علاقے میں واقع تین فوجی چوکیوں پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس میں ایک […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کنڑ اور غزنی صوبوں میں فوجی مراکز او رچوکیوں پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے لگ بھگ صوبہ کنڑ ضلع وٹہ پور کے پیرونی کے علاقے میں واقع تین فوجی چوکیوں پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس میں ایک اہلکار کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔

دوسری جانب سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ صدرمقام اسعدآباد شہر کے شگہ کے علاقے میں واقع فوجی مرکز پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر میں واقع اہم فوجی مرکز پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔

اسی طرح سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کے لگ بھگ ضلع شلگر کے براھو کے علاقے میں واقع جنگجوؤں کی چوکی پر مجاہدین نے شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔