پنجشیر

گزشتہ سال، پنجشیر کی کانوں میں تقریباً 15,000 لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا

گزشتہ سال، پنجشیر کی کانوں میں تقریباً 15,000 لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا

 

کابل( بی این اے ) پنجشیر کے گورنر حافظ محمد آغا حکیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پنجشیر کی کانوں میں تقریباً 15 ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ۔

حافظ محمد آغا حکیم نے مزید کہا کہ گزشتہ سال اس صوبے میں سیکیورٹی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ 12 ہزار سے 15 ہزار نوجوان کان کنی، سینکڑوں نوجوانوں کو سرکاری اداروں اور 600 افراد کو فوج اور متعدد دیگر کو پولیس کی صفوں میں بھرتی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، امیر المؤمنین کے خصوصی حکم سے، 2000 نوجوانوں کو ترجیحی طور پر پولیس میں بھرتی کیا جائے گا۔

حافظ محمد آغا حکیم نے کہا کہ صوبہ پنجشیر کے ریونیو انتظامیہ نے مقررہ ہدف سے 75 فیصد زائد ریونیو اکٹھا کیا ہے۔
اس کے ساتھ کان کنی کے شعبے سے 3 لاکھ 63 ہزار ڈالر کا ریونیو قومی خزانے میں جمع کیا گیا ہے۔