کابل

گزشتہ مالی سال میں ریلوے لائن کے ذریعے 4ملین 6 لاکھ میٹرک ٹن سامان کی تجارت سے 3 ارب افغانی ریونیو حاصل

گزشتہ مالی سال میں ریلوے لائن کے ذریعے 4ملین 6 لاکھ میٹرک ٹن سامان کی تجارت سے 3 ارب افغانی ریونیو حاصل

 

کابل: افغانستان ریلوے اتھارٹی کے ڈائریکٹر ملا بخت الرحمن شرافت نے پریس کانفرنس میں کہا کہ:

گزشتہ سال ملک کی ریلوے سرحدات سے مجموعی طور پر 4 ملین 6 لاکھ 73 ہزار 929 میٹرک ٹن سامان کی تجارت ہوئی۔ جس میں 12492 میٹرک ٹن برآمدات شامل ہیں۔ برآمدات میں سے زیادہ تر خشک اور تازہ میوہ جات ، کھانے پینے کی اشیاء اور معدنیات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی
عمل کے ذریعے 3 ارب، 188 ملین، 8 لاکھ 132 افغانی محصولات اکٹھے کیے گئے ہیں۔
یہ شرح پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔