بغلان

گزشتہ مالی سال میں غوری سیمنٹ فیکٹری کی ریونیو میں 30 فیصد اضافہ

گزشتہ مالی سال میں غوری سیمنٹ فیکٹری کی ریونیو میں 30 فیصد اضافہ

 

کابل ( بی این اے ) بغلان کی غوری سیمنٹ فیکٹری کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال فیکٹری کے ریونیو میں پچھلے سال کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بغلان غوری سیمنٹ فیکٹری کے ڈائریکٹر انجینئر شفیع اللہ واحدی کا کہنا ہے کہ بغلان سیمنٹ فیکٹری افغانستان کی ضروریات کا 6 فیصد اور بغلان، قندوز اور تخار کی ضروریات کا 70 فیصد سیمنٹ تیار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 1402ش ( مارچ 2023ء تا مارچ 2024ء ) میں فیکٹری نے 150,000 ٹن سیمنٹ تیار کیا، جس سے 900 ملین افغانی ریونیو حاصل کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرایا گیا۔

اسی دوران غوری سیمنٹ فیکٹری کے مالیاتی اور انتظامی معاون عبدالوکیل قیومی کا کہنا ہے کہ غوری سیمنٹ کی جانب سے تیار کردہ سیمنٹ ایک خاص معیار کا حامل ہے اور 1402ش میں اس کی خریداری کی مانگ بڑھ گئی تھی۔

اس فیکٹری کے تیکنیکی عملے کا کہنا ہے کہ اگر اس فیکٹری میں پیداوار کی شرح مزید بڑھ جائے تو دسیوں لوگوں کو روزگار ملے گا اور افغانستان سیمنٹ کے معاملے میں خود کفیل ہو جائے گا۔