نیمروز

گورنر نیمروز کا کمال خان ڈیم سے ملحقہ علاقوں کو پانی کی فراہمی کے اوقات کار کا فیصلہ

گورنر نیمروز کا کمال خان ڈیم سے ملحقہ علاقوں کو پانی کی فراہمی کے اوقات کار کا فیصلہ

 

کابل(بی این اے) نیمروز کے گورنر شیخ محمد قاسم خالد نے کمال خان ڈیم کے دورے کے دوران اس ڈیم کو ملکی ترقی کا اہم مرکز قرار دیتے ہوئے ڈیم کی تیکنیکی ٹیموں کی مختلف شعبوں میں کاوشوں کو سراہا۔

کمال خان ڈیم کے دورے کے دوران ڈیم کے انجینئرز نے گورنر کو اس ڈیم کے امور کے حوالے سے جامع معلومات فراہم کیں۔

گورنر نیمروز نے تیکنیکی ٹیم کے ساتھ مل کر کمال خان ڈیم سے زرنج شہر اور اضلاع کو پانی کی فراہمی کے اوقات کا تعین بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ پانی کے طے شدہ شیڈول کے مطابق کمال خان ڈیم سے زرنج شہر اور زرعی زمینوں کو پانی فراہم ہوگا جس سے تمام اضلاع تک پانی پہنچ جائے گا۔

یاد رہے کہ نیمروز کے گورنر نے اس دورے کے دوران کمال خان ڈیم کے ملازمین کے مسائل اور مطالبات بھی سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔