ہرات: تمام مجاھدین کو رجسٹریشن کے بعد خدمات کے مواقع ملیں گے۔ مولوی عبد السلام حنفی

ہرات: تمام مجاھدین کو رجسٹریشن کے بعد خدمات کے مواقع ملیں گے۔ مولوی عبد السلام حنفی امارت اسلامیہ افغانستان کے انتظامی معاون مولوی عبدالسلام حنفی نے آج ہرات 207 الفاروق کور کے کمانڈر مولوی محمد ظریف مظفر اور اس کور کے متعدد مجاہدین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مولوی محمد ظریف مظفر نے امارت اسلامیہ […]

ہرات: تمام مجاھدین کو رجسٹریشن کے بعد خدمات کے مواقع ملیں گے۔ مولوی عبد السلام حنفی

امارت اسلامیہ افغانستان کے انتظامی معاون مولوی عبدالسلام حنفی نے آج ہرات 207 الفاروق کور کے کمانڈر مولوی محمد ظریف مظفر اور اس کور کے متعدد مجاہدین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں مولوی محمد ظریف مظفر نے امارت اسلامیہ کے انتظامی معاون کو ہرات کی سیکورٹی صورتحال اور مذکورہ کور کے مجاہدین کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ اس کور کے مجاہدین کے حوصلے بلند ہیں اور وہ امارت اسلامیہ کی قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں۔
الفاروقی 207 کور کے کمانڈر نے امارت اسلامیہ کی قیادت سے مجاہدین کی رجسٹریشن، بائیو میٹرکس، بھرتی اور عہدے کے استحکام کے حوالے سے خصوصی توجہ کی درخواست کی۔
مولوی عبدالسلام حنفی نے 207 الفاروق 207کور کے کمانڈر اور مجاہدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ” مجاہدین کی کاوشوں اور قربانیوں کی بدولت ہمارے ملک اور عوام کو آج مکمل آزادی اور تحفظ حاصل ہے”
انہوں نے مجاہدین کی رجسٹریشن، بائیو میٹرک اور بھرتی کے بارے میں کہا کہ عزت مآب امیر المومنین شیخ ہیبت اللہ اخندزادہ کی ہدایات کے مطابق تمام مجاہدین کی رجسٹریشن اور بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی جائے گی اور انہیں خدمات کی فراہمی مواقع دیے جائیں گے۔
رئیس الوزراء کے انتظامی معاون نے کہا کہ مجاہدین اور علماء کے پوسٹوں کے تعین کا کام جاری ہے اور ان سب کی متعلقہ حکام سے منظوری لی جائے گی۔