ہرات

ہرات میں نفسیاتی علاج کے لیے 300 بستروں پر مشتمل مرکز صحت بنانے کا منصوبہ

ہرات میں نفسیاتی علاج کے لیے 300 بستروں پر مشتمل مرکز صحت بنانے کا منصوبہ

کابل(بی این اے )
ہلال احمر کے مغربی زون کے فیلڈ آفس کے حکام نے ہرات کے ڈپٹی گورنر حیات اللہ مہاجر فراہی سے ملاقات میں دماغی مریضوں کے علاج کے لیے ایک مرکز صحت بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
باختر نیوز کے مطابق؛ ہلال احمر کے مغربی زون کے فیلڈ آفس کے عہدیداروں نے ڈپٹی گورنر سے ملاقات میں بتایا کہ دماغی مریضوں کے علاج کے لیے یہ مرکز 300 بستروں پر مشتمل ہوگا اور جدید نظام سے لیس ہوگا۔
مہاجر فراہی نے ذہنی مریضوں کے علاج کے مرکز کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔